امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک ممالک کو دھمکی دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تحفظ کرتے ہیں، ان کے بغیر مشرق وسطیٰ کے ممالک زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہم یاد رکھیں گے، اوپیک کی مقرر کردہ تیل کی قیمتیں اب کم ہوجانی چاہئیں۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار کے معاملے میں امریکا 45سال بعد روس اور سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال امریکا نے روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل کنوئوں سے نکالا ہے اور 1973ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا عالمی سطح پر تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
آپ کی راۓ