پی سی بی کا بھارتی بورڈ کیخلاف کیس، سماعت کی تاریخ کا اعلان

24 ستمبر, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی بورڈ کے خلاف کیس کی سماعت آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی میں یکم سے 3 اکتوبر تک ہوگی۔ پی سی بی نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے مطابق سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کے خلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں اپنا کیس بھیجا ہوا ہے جس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر تک دبئی میں ہوگی جبکہ پاکستان نےبھارت پر 60 ملین ڈالرز کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہوا ہے۔

پاکستانی قانونی ماہرین کی ٹیم کی نمائندگی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ احمد حسین کریں گے۔ پاکستان نے برطانوی قانونی فرم کی بھی خدمات حاصل کر رکھی ہیںاور ساتھ ہی پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر بھی پینل میں شامل ہوں گے ۔

سماعت کرنے والے ڈسپیوٹ پینل میں چیئرپرسن مائیکل بیلوف، اینا بیلے بینٹ اور جان پاولسن شامل ہیں تاہم سماعت کو خفیہ رکھا جائے گا اور فیصلے کوہی عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter