ʼʼ را ʼʼنئی دہلی(نیوزایجنسی) بھارتی خفیہ ایجنسی
کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ ان کے ساتھ مذاکرات کرے، مقبوضہ کشمیر میں صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی ہے،طاقت کی پالیسی طویل مدت میں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔ایک انٹرویو میں بھارتی خفیہ ایجنسیʼʼ راʼʼ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ بھارت بیک وقت اپنے دو پڑوسیوں چین اور پاکستان سے مخاصمت جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی ہے۔ دنیا میں کسی جگہ بھی عوامی تحریک کو بندوق سے کچلا نہیں جا سکا۔طاقت کی پالیسی طویل مدت میں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔
آپ کی راۓ