جسٹس رنجن گوگوئی بھارت کے46ویں چیف جسٹس مقرر

3 اکتوبر, 2018

جسٹس رنجن گوگوئی نے بھارت کے 46 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس گوگوئی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، بطور چیف جسٹس ان کے عہدے کی معیاد 13 مہینے ہوگی جو نومبر 2019 میں ختم ہوجائے گی۔

جسٹس گوگوئی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ لوک سبھا کے اسپیکر  سمیترا مہاجن بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ نے جسٹس گوگوئی کے چیف جسٹس آف انڈیا بننے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter