چین کی ایک 6 سالہ ننھی بچی کی ویڈیو اور تصاویر نے لاکھوں کروڑوں افراد کے دلوں کو موم کردیا جب اس کی اپنے والد کی خدمت کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
6 سالہ بچی پوری ہمت سے اپنے والد کی مدد کرتی ہے جو چار سال قبل حادثے کے شکار ہوکر معذور ہوگئے تھے۔
38 سالہ تیان ہائی چینگ کی زندگی اس وقت تاریک ہوگئی جب ایک حادثے کے بعد وہ چلنے پھرنے سے بالکل معذور ہوگئے جس کے بعد ان کا روزگار بھی ختم ہوگیا۔
اس کے بعد تیان کی بیوی نے اپنے بیٹوں کو ساتھ لیا اور 6 سالہ بیٹی باپ کے پاس چھوڑ گئی۔
بچی نے خود اپنے والد کا سہارا بنتے ہوئے گھر کی صفائی، کھانا پکانے اور والد کی خدمت کی ذمے داری اپنے سر لے لی
بچی کی اس خدمت سے تیان مایوسی سے نکل کر پرامید ہوچکے ہیں۔ اب انہیں امید ہے کہ وہ جلد کچھ بہتر ہوکر اپنی بیٹی کے کاندھوں کی ذمے داری کم کرنا چاہتے ہیں۔
آپ کی راۓ