کوہلی کا انوشکا کی خاطر کرکٹ بورڈ سے نیا مطالبہ

10 اکتوبر, 2018

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے انوشکا سے دور نہ ہونے کی خاطر بی سی سی آئی سے کرکٹرز کی بیویوں کو غیرملکی دوروں میں مکمل سیریز کیلئےساتھ جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے اس مطالبے سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے لئے بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا، بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ سے معاملے پر رائے مانگ لی۔

دوسری جانب کرکٹ حلقے بیویوں کو ساتھ رکھنے کی پالیسی پر تقسیم نظر آرہے ہیں، اس سے قبل بیویوں کو دو ہفتے تک ساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔

بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کی وجہ سے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter