بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2004 میں ہونے والے گرینیڈ حملے کے سلسلے میں بدھ کے روز 19 لوگوں کو موت کی سزا سنائی ہے جبکہ دیگر 19 کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ اس حملے میں 24 لوگ ہلاک اور اس وقت کی حزب اختلاف کی لیڈر شیخ حسینہ سمیت 500 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملہ 21 اگست 2004 کو عوامی لیگ کی ریلی کے دوران ہوا تھا ، جس میں محترمہ حسینہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ محترمہ حسینہ اس وقت بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ہیں۔
خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق اس معاملے میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان سمیت 19 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رحمان اس وقت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارگزار صدر ہیں اور لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے علاوہ 11 دیگر لوگوں کو جیل کی سزا دی گئی ہے۔
ڈھاکہ کی فاسٹ ٹریک عدالت ۔ 1 کے جج شاہد نصر الدین نے راجدھانی ڈھاکہ میں سخت سکیورٹی کے دوران یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ اس فیصلے کے خلاف دو ماہ کی مدت میں اپیل کی جاسکتی ہے۔
آپ کی راۓ