برطانیہ : 2 کروڑ 10لاکھ ڈالر کی شاپنگ، خاتون سے تفتیش شروع

11 اکتوبر, 2018

برطانیہ میں ایک خاتون 2کروڑ 10لاکھ ڈالر کی خریداری کرنے پر انسداد کرپشن قانون کی زد میں آگئی ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹ کے مطابق آزربائیجان سے تعلق رکھنے والی ضمیرہ ہاجیوہ نے 10سال کے دوران ایک شاپنگ مال سے 2کروڑ 10لاکھ ڈالر کی خریداری کی ۔

رپورٹ کے مطابق ضمیرہ ہاجیوہ نے لندن میں واقع ہیرڈز نامی شاپنگ مال سے 2017 میں ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی خریداری کی جبکہ مجموعی طور پر 10 سال کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ کی خریداری کی۔

آزربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنی جائیداد کے ذرائع خفیہ رکھنے سے متعلق کیس ہار چکی ہیں۔

برطانیہ کے انسداد کرپشن کے ادارے نے ضمیرہ ہاجیوہ سے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے اور اگر ہاجیوہ عدالت میں اپنی جائیداد کے ذرائع کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکی تو خدشہ ہے وہ لندن کے قریب واقع اپنا ایک کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کا گھر اور برکشائر گالف کورس کی ملکیت کھو دے گی۔

برطانیہ کے اَن ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر (یو ڈبلیو او) کے مطابق ضمیرہ اور اس کے شوہر جہانگیر ہاجیوہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ نیشنل کرائم ایجنسی کو بتائے کہ کس طرح سے انہوں نے لندن کے قریب اتنا مہنگا گھر خریدا۔

دوسری جانب ضمیرہ ہاجیوہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ یو ڈبلیو او کو ان کی موکل اور اس کے شوہر کے خلاف کسی بھی غلط کام کے لیے استمال نہیں کیا جا سکتا اور نا ہی اسے استعمال کیا جانا چاہیے۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ضمیرہ ہاجیوہ اور ان کے شوہر نے یو ڈبلیو او کے خلاف اپیل کی اجازت طلب کر رکھی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter