اسرائیلی عرب مسلم خاتون نیوز اینکر اور یہودی اداکار کی شادی پر اسرائیلی سیاستدانوں کی شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی وزیر داخلہ آریئے دیری نے اس شادی کو یہودی نسل کی حفاظت کے لیے خطرہ تک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شادی کے نتیجے میں ہونے والے ان دونوں کے بچوں کو اسرائیل میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔
اسرائیلی وزیر داخلہ نے لوسی حریش پر مذہب اسلام ترک کرنے اور یہودی مذہب اپنانے پر زور دیا ہے۔
نیوز اینکر لوسی حریش اور یہودی اداکار تساہی حالیوی کی شادی 10 اکتوبر کو ہوئی ہے۔
جس کے بعد اسرائیلی سیاستدانوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ اسرائیلی لبرل سیاستدانوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس شادی کا خیر مقدم کیا ہے۔
آپ کی راۓ