’’پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا‘‘

13 اکتوبر, 2018

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا، ابھی گلوبل وارمنگ سے متاثرملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی، 5 سال میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد کے ایک تعلیمی ادارے میں وزیر اعظم عمران خان نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا،اس موقع پر انہوں نے بچوں سے گلوبل وارمنگ پر گفتگو بھی کی۔

عمران خان نے صاف صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور علامتی طور پر جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا جبکہ طالبات کے ساتھ کالج گراؤنڈ سے کچرا بھی اٹھایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی گندگی نہیں، ہم اپنے ملک میں گندگی پھیلاتے ہیں، دریا گندے کرتے ہیں، لاہورمیں آلودگی کا لیول سب سے زیادہ ہے، ہم اپنے بچوں کی صحت اور مستقبل تباہ کررہے ہیں، آلودگی سے انسان کی زندگی کے گیارہ سال کم ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے شکار ممالک میں سب سے آگے ہیں، ہم نے کے پی کے میں بلین ٹری سونامی میں ایک ارب درخت لگائے، اب پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، اس کا مطلب ہےکہ ملک کا سارا موسم پیٹرن تبدیل ہوسکتا ہے اس سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔

کراچی میں مہم کے دوران خواتین اور بچوں نے وال پینٹنگ کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter