بھارت میں معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

13 اکتوبر, 2018

ممبئی 13 اکتوبر / ایجنسیاں

بھارت میں عدالت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے میں ذاکر نائیک کے ممبئی میں 4 فلیٹ اورایک دکان ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذاکر نائیک کی این جی او پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور بھارتی عدالت نے ذاکر نائیک پرجون 2017 میں فردجرم عائدکی تھی۔

واضح رہے کہ جولائی 2016 کے ڈھاکا دھماکے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس دہشت گرد حملے کے ملزمان نے ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

ذاکر نائیک ان دنوں مستقل رہائشی کے طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter