سعودی عرب ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دے گا

صحافی جمال خشوگی کے تعلق سے من گھڑت الزامات ‘ کوئی بھی دھمکی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی ‘ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد سعودیہ کا ردعمل

15 اکتوبر, 2018

ریاض ۔ /15 اکتوبر- سعودی عرب نے کہا کہ مملکت کے خلاف کوئی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی خبروں کے درمیان صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے سعودی عرب پر تحدیدات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ اس کے فوری بعد شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب نے کہا کہ اگر ہمارے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ۔

سعودی کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے اشارہ دیئے جانے پر سعودی شیرمارکٹ میں گراوٹ کی اطلاع ہے ۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی بین الاقوامی اقتصادی نظام میں موثر اور فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ سعودی عرب کا معاشی نظام مستحکم ہے ۔ اگر عالمی سطح پر معاشی صورتحال بگڑتی ہے تو اس کے بعد ہی سعودی عرب پر اثرات مرتب ہوں گے ۔ سعودی عرب پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے ‘ سیاسی دباؤ کا استعمال کرنے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ہمارے خلاف کوئی بھی دھمکی اور جھوٹے الزامات ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتے ۔ سعودی عرب اور اس کی عوام کے علاوہ حکمراں ہر مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ عالم اسلام ‘ عرب دنیا اور عالمی سطح پر سعودی عرب کا جو مقام ہے اور اس کے مضبوط کردار پر کوئی فر ق نہیں آئے گا ۔ سعودی عرب کے خلاف چلائی جارہی گمراہ کن مہم کے تعلق سے سعودی عہدیداروں نے کہا کہ موجودہ مہم کا حشر بھی وہی ہوگا جو ماضی میں اس طرح کی حرکتوں کا ہوتا رہا ہے ۔

صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو اپنے ملک کے حلیف سعودی عرب کودھمکی دی تھی کہ اگر خشوگی کو استنبول کے سعودی سفارتخانہ میں ہلاک کیا گیا ہے تو سخت سزاء دی جائے گی ۔ ترکی نے سعودی عرب پر دباؤ بنائے رکھا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب صحافی کی گمشدگی کی تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا ہے ۔ ترکی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہمارا ایقان ہے کہ سعودی صحافی سفارتخانے کے اندر ہلاک ہوا ہے ۔ یہ دعویٰ میڈیا کے ذریعہ سامنے آیا ہے ۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ خشوگی محفوظ طور پر سفارتخانہ سے باہر چلے گئے۔ اس نے قتل کے الزامات کو مسترد کردیا ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter