نیپالی کھلاڑی آروو ہدا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے حشیش کمار کو شکست دیکر روٹری کلب آف کراچی اسپورٹس اے ٹی ایف اینڈ انڈر فورٹین کا فائنل جیت لیا۔نیپالی کھلاڑی کی یہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
فائنل تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، خالد شمسی، خالد رحمانی، روٹری کلب کی فرزانہ اور دیگر موجود تھے۔
ڈاکٹر عمران علی شاہ نے نیپالی کھلاڑی کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے۔ حشیش کمار نے ہارنے کے بعد یقیناً سبق سیکھا ہوگا جو ان کے مستقبل کے میچوں میں انہیں کامیابی کی راہ دکھائے گی۔
ملک خصوصاً سندھ میں ٹینس کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
نیپالی کھلاڑی اروو ہدٰا کی والدہ ریتیما ہدا نے کہا کہ میرے بیٹے کی یہ پہلے انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی ہے اس کے ساتھ ساتھ نیپال کے کسی بھی کھلاڑی نے ملک آزاد ہونے کے بعد سے اب تک یہ ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل نہیں کیا تھا۔
آپ کی راۓ