بیس سال کی ایک ماڈل ، جس کی لاش ممبئی کے ملاڈ میں کچھ دنوں قبل ایک سوٹ کیس میں برآمد کی گئی تھی ، اس کا صرف اس لئے قتل کردیا گیا کیونکہ اس نے سیکس کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق 19 سال کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس کا نام مزمل سید ہے ، اس نے پولیس کو بتایا کہ سیکس کیلئے منع کرنے پر اس نے ماڈل کا قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکس کیلئے منع کرنے پر وہ غصہ ہوگیا اور اس نے ماڈل مانسی کے سرپر ایک اسٹول سے حملہ کردیا ۔ مانسی دیکشت راجستھان کی رہنے والی تھی اور ممبئی میں ماڈل کے طور پر کام کرتی تھی ۔ وہ فلموں میں بھی کام کی تلاش میں تھی ۔
پولیس کے مطابق مانسی اتوار کی رات کو مزمل سے ملنے گئی تھی ، جس کے بعد دونوں میں کچھ کہا سنی ہوگئی اور پھر مزمل نے رسی سے مانسی کا گلا گھونٹ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد وہ لاش کو ایک سوٹ کیس میں بھر کر کیب کرکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے نکل گیا ۔ راستے میں اس نے ڈرائیور کو مائنڈ اسپیس سے ہوکر چلنے کیلئے کہا ، جہاں کافی جھاڑیاں اور گھنے درخت ہیں ۔
اس نے سوٹ کیس کو وہاں چھوڑ دیا اور دوسرا آٹو کرکے وہاں سے نکل آیا ، لیکن کیب ڈرائیور نے پولیس کو اس کی اطلاع دیدی ور کچھ گھنٹوں میں ہی وہ گرفتار ہوگیا ۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف جرم کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سوٹ کیس کا پتہ لگ گیا ہے اور خاتون کی لاش کو آٹوپسی کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔
آپ کی راۓ