ایوانکا ٹرمپ نے سرمایہ کاروں کو دھوکا دیا: امریکی جریدہ

19 اکتوبر, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے دنیا بھر میں کاروباری ڈیلز حاصل کرنے کے لیے اپنے والد کے کاروباری پراجیکٹس کے بارے میں جھوٹ بولا اور اس جھوٹ سے بہت منافع کمایا۔

امریکا کے معروف جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ہی دیگر اہل خانہ کی طرح ایوانکا ٹرمپ نے بھی ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور خریداروں کو دھوکا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے پریس کانفرنسوں اور انٹرویوز میں پاناما، نیو یارک سٹی اور ٹورنٹو میں ٹرمپ آرگنائزیشن کی املاک کی قدر اورقیمت کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مبالغہ آرائی محض ٹرمپ اسٹائل کا تشہیری حربہ نہیں بلکہ مجوزہ سرمایہ کاروں کو ترقیاتی منصوبوں کی نمو پذیری کے بارے میں باقاعدہ گمراہ کیا گیا۔ 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter