آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز پاکستانی ٹیم کا اعلان

19 اکتوبر, 2018

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ عماد وسیم اور بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے ، محمد عامر اس فارمیٹ میں بھی جگہ نہ بنا پائے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 24 سے 28 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر، دوسرا 26 اور تیسرا 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کو خراب کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter