ترکی: 37 برس تک غلط رخ پر نماز ادا کرتے رہے مسلمان ، اب کیا گیا مسجد کا ” قبلہ ” درست

19 اکتوبر, 2018

ترکی میں 37 برس بعد ایک مسجد کا قبلہ درست کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ اس مسجد میں تقریبا چار دہائیوں تک غلط رخ پر نماز ادا کرتے رہے ۔ تاہم اب امام کی کوشش اور علمادین کے صلاح مشورہ کے بعد اس کا قبلہ درست کیا گیا ہے ۔ مسجد کے امام نے فوری طور پر کارپٹ پر سفید پٹیاں لگا کر نمازیوں کو صحیح سمت میں نماز پڑھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دی انڈپینڈنٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ترک اخبار ڈیلی صباح نے خبر دی ہے کہ ترکی کے مغربی صوبے یلووا میں قائم مسجد کی تعمیر میں ایک اہم غلطی سامنے آئی جس میں نمازی حضرات جنہیں قبلہ رخ ہونا تھا، وہ قبلے سے 33 ڈگری غلط سمت میں سجدہ کرتے تھے۔

 

تاہم مسجد کے نئے امام اس غلطی کی نشاہدی کی اور اس بات مقامی علماء کرام بات چیت کی ، جس کے بعد علما نے مسجد کے حوالے سے اطلاعات کی تصدیق کی اور کہا کہ 1981 میں جب مسجد کی تعمیر کی جارہی تھی تب سے ہی اس کا محراب غلط جگہ پر تعمیر کیا گیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter