بالی ووڈ کے ایک جوڑے کی شادی کے دن قریب آگئے ،دیپکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔
جاری کردہ کارڈ کے مطابق دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 اور 19 نومبرکو ہوگی ،جوڑے نے شادی کا کارڈ تو شیئر کیا ہے لیکن اس کے ساتھ کوئی پیغام نہیں دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اوررنویر کی شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘میں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہندی اور انگریزی زبانوں میں جاری کردہ دعوت نامے میں شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر درج ہے۔
تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا
آپ کی راۓ