سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمال خاشقجی کے قتل کو’ سنگین غلطی‘ قرار دیا

22 اکتوبر, 2018

قتل کی بات کا اعتراف کرنے اور اسے ایک ‘سنگین غلطی’ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک نہیں جانتا ہے کہ مارے گئے صحافی جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے۔ فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں جبیر نے کہا کہ سعودی قیادت کا شروع میں ماننا تھا کہ خاشقجی استنبول میں ان کے قونصل خانے سے چلے گئے ہیں جہاں انہیں دو اکتوبر کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔

حالانکہ ترکی سے خبریں ملنے کے بعد سعودی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سفارت خانے میں ان کا قتل کیا گیا ہے۔

 

الجبیر نے کہا، "ہم اس بارے میں تفصیلی معلومات نہیں جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔ ہم نہیں جانتے ہیں کہ لاش کہاں ہے‘‘

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter