ریاض ۔ 24 اکتوبر (کئیر خبر ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرتوانائی خالد الفلیح نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر تیل کے بازار میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اپنی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ ریاض میں سرمایہ کاری چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوپیک اور غیر اوپیک پیداوار کنندگان توقع ہیکہ ڈسمبر میں ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے اور توانائی بازاروں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے مملکت سے تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پیداوار 90 تا 100 طاق بیارل روزانہ ہے۔ گذشتہ 10 سالس سے یہی رفتار برقرار ہے۔ مملکت توازن برقرار رکھنے کیلئے اسے 20 لاکھ بیارل روزنامہ تک پہنچانے کیلئے تیار ہے۔ سعودی عرب پہلے ہی اپنی روزانہ پیداوار میں اضافہ کرکے اسے ایک کروڑ 50 لاکھ بیارل روزانہ کرچکا ہے تاکہ بازار کی بڑھتی ہوئی تیل کی طلب کی تکمیل کی جاسکے۔
آپ کی راۓ