چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 224 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، روہیت شرما اور امباتی رائیڈو نے سنچریاں اسکور کیں۔
برق رفتار سنچری پر روہیت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 378رنز کا بڑا ہدف دیا، لیکن خلیل احمد اور کلدیپ یادیو کی عمدہ بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
روہیت شرما کے دھواں دار 162 اور امباتی رائیڈو کے 100 رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں 377 رنز بنائے، کوہلی صرف 17 رنز بناسکے۔
ہدف کے تعاقب میں جیسن ہولڈر کے 54 رنز کے سوا ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی بولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 36 اعشاریہ 2 اوورز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یوں بھارت نے 224رنز کے بڑے فرق سے میچ جیت کر سیریز میں دو۔ایک کی برتری حاصل کرلی۔
خلیل احمد اور کلدیپ یادیو نے تین، تین جبکہ بھونیشور کمار اور رویندرا جدیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلاجائے گا۔
آپ کی راۓ