ورلڈ کپ کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی انوکھی فرمائش

30 اکتوبر, 2018

بھارتی کرکٹ ٹیم نےآئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کے لئے انوکھی فرمائش کی ہے، بھارتی کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے درخواست کی ہے کہ ایونٹ کے دوران پلیئرز کے لئے کثیر تعداد میں کیلے، ٹرین کوچ ریزرو اور سفر کے دوران بیگمات کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ درخواست ٹیم مینجمنٹ نے کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (CoA) کے ساتھ ہونے والے جائزہ اجلاس کے دوران کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کو اُن کے من پسند فروٹس فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد یہ درخواست کی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے درخواست پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو صورتحال سے ٹیم منیجر کو آگاہ کرنا چاہئے تھا تاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے خرچے پر کیلے خریدے جاتے۔

اجلاس کے دوران کھلاڑیوں کے لئے بک کیے جانے والے ہوٹلز میں جم کی مناسب سہولیات اور دورے کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ بیگمات کے قیام  اور اُنہیں پروٹوکول سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔

جائزہ اجلاس میں کپتان ویرات کوہلی، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے، ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان روہیت شرما، کوچ روی شاستری اور چیئرمین سلیکٹرز ایم ایس کے پرساد نے شرکت کی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter