بنگلادیش نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے لاکھوں روہنگیا مسلمانو ں کو وسط نومبرسے ان کے وطن واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
بنگلادیش کی جانب سے یہ اہم فیصلہ ڈھاکا میں میانمار کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
بنگلا دیشی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی واپسی وسط نومبر سے شروع ہو جائے گی، دونوں ملکوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو بحفاظت وطن منتقل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمارکےصوبے راکھائن کی صورتحال روہنگیامسلمانوں کی واپسی کیلئے سازگارنہیں ۔
وسری جانب بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے لیڈر کا کہنا ہے کہ میانمارحکومت نے ان کی شہریت، حقوق، ان کے گھروں سے متعلق کچھ نہیں کیا، وہ واپس میانمار کیسے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں 17لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین سکونت پذیر ہیں۔
آپ کی راۓ