گوگل نے جنسی ہراسانی میں ملوث افسران کو لاکھوں ڈالرز دیئے

2 نومبر, 2018

 انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرنے والے اعلیٰ افسران کو محفوظ راستہ دیا اور انہیں کمپنی چھوڑتے وقت لاکھوں ڈالرز کی رقم ادا کی جس کے خلاف گوگل ملازمین نے دنیا بھر میں اپنے دفاتر کے باہر مظاہرے کیے۔

میڈیارپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ’’اینڈرائڈ‘ ‘کے خالق اینڈی ربن، سینئر نائب صدر امت سنگھال اور گوگل کی سماجی تنظیم کیپٹل جی کے سربراہ ڈیوڈ ڈرومنڈ خواتین ملازمین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سمیت ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے میں ملوث پائے گئے،بعد ازاں گوگل کی جانب سے تحقیق کیے جانے کے بعد ان تینوں اعلیٰ افسران کو کمپنی چھوڑتے وقت لاکھوں ڈالر ادا کیے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ گوگل کے شریک بانی سرگی برن بھی ایک شادی شدہ خاتون ملازم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے میں ملوث پائے گئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter