قطرکیلیے جاسوسی کا الزام،بحرین میں حزب اختلاف کے رہنما کو سزائے قید

4 نومبر, 2018

قطر کیلئے جاسوسی کے جرم میں بحرین کی عدالت نے اپوزیشن تحریک کے سربراہ شیخ علی سلمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

شيخ علی سلمان الوفاق نامی تحريک کے سربراہ ہيں۔جنھیں جون ميں ايک عدالت نے ان الزامات سے بری کر د یا تھا۔ شيخ علی سلمان ایک الگ کیس میں پہلے ہی چار سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازع کے بعد بحرین نے بھی 2017 میں قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کر لئے تھے۔جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter