کرتارپور کوریڈور ،بھارت، پاکستان سےبات کرے: کیپٹن امریندرسنگھ

9 نومبر, 2018

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کے ضلع نارووال میں سری کرتارپور صاحب جوکہ لاہور سے 120کلومیٹر کے فاصلے پر ہے کا راستہ کھلوانے کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے بات کریں۔

اس حوالے سے جمعہ کو وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے سشما سوراج کو ایک خط تحریر کیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی حکومت بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات شروع ہونے سے قبل کرتار پور کوریڈور کھلوانے کے لیے پاکستان سے بات چیت کا آغاز کرے۔

واضح رہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ آئندہ برس منائی جائے گی۔انھوں نے اس حوالے سے سشما سوراج کو بھارتی پنجاب کی ریاستی اسمبلی سے اس برس اگست میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کا حوالے دیتے ہوئے فوری طور پر بلاکسی رکاوٹ کے اس سرحدی کوریڈور کو کھلوانے کے سلسلے میں اقدامات کی درخواست کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter