فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کیا۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں تین کلومیٹر اندر آکر ایک کار سے فائرنگ کی جس کے بعد اس علاقے میں میزائل حملے بھی کیے گئے۔
اسرائیلی فورسزکی کارروائی میں شہید ہونے والوں میں حماس کے مقامی رہنما بھی شامل ہیں ۔
آپ کی راۓ