ایمنسٹی انٹر نیشنل نے آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

13 نومبر, 2018

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرایمنسٹی انٹرنیشنل کا رد عمل، میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ضمیر کی سفیر کا اعزاز واپس لےلیا۔

لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آنگ سان سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں،ان کی موجودہ حیثیت میں ’ضمیر کی سفیر‘ کے اعزاز کا جواز پیش نہیں کرسکتے، اس لیے دکھ کے ساتھ یہ ایوارڈ واپس لیاجارہاہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے صوبے رخائن میں ہزاروں روہنگیا باشندے قتل کیے گئے، تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنائے گئے، حکومت نے فوجی اقدام کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیےلازمی قراردیا۔

خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ سوچی کو فوج پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں ہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ جرائم کےساتھ کھڑی رہیں اور عالمی تحقیقات میں رکاوٹیں کھڑی کیں، ان کی حکومت کےدوران انسانی حقوق کےکارکنوں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

واضح رہے کہ 2009 میں نظربندی کےدوران آنگ سان سوچی کو ’ضمیرکی سفیرکاایوارڈ‘دیاگیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter