خاشقجی کے قتل کے احکامات کس نے دیئے؟

13 نومبر, 2018

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے قتل کے احکامات کس نے دیئے، یہ ظاہر کیا جانا چاہیے،سعودی ولی عہد کے اقدامات کا تحمل سے انتظار کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک انٹیلی جنس نے خاشقجی کے قتل سے متعلق کچھ نہیں چھپایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قتل کی ریکارڈنگز امریکا، فرانس، کینیڈا، جرمنی، برطانیہ سمیت سب کو سنوائیں۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگز حقیقتاً ہولناک ہیں، سعودی انٹیلی جنس افسر خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگز سن کر شاکڈ ہوگئے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے معاملے کی وضاحت اور ہر ضروری اقدام اٹھانے کا اعلان کیا تھا، سعودی ولی عہد کے اقدامات کا تحمل سے انتظار کر رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter