کیلی فورنیا: جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی

15 نومبر, 2018

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ نے مزید جانیں لے لیں، ریاست بھر میں اب تک 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد لاپتہ ہیں۔

3 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، شمالی حصے کی کیمپ فائر پر 30 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا میں تین مقامات پر جنگلات میں بڑی آگ لگی ہوئی ہے، شمالی علاقے سے مزید 13 لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

کیمپ فائر کی آگ ایک لاکھ 17 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے، جس کی لپیٹ میں آ کر 7 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں، کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیاجا رہا ہے، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

فائر فائٹرز کو تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے اسے امریکی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلی اس آگ کو بجھانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter