بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جم واپسی ہو گئی، انہوں ورک آؤٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر ڈالی۔
30 اکتوبر کو ماں بننے والی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دو روز قبل اپنی 32 ویں سالگرہ اپنے نومولود بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ منائی تھی اور اب انہیں اپنی فٹنس کا بھی خیال واپس آگیا ۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کئی مہینوں کے بعد جم میں دوبارہ ورک آؤٹ کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ ایسا محسوس کررہی ہیں جیسے کوئی بچہ ٹافی کی دکان میں محسوس کرتا ہے۔
کافی عرصے بعد ورزش کر کے وہ بہت خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی نہ کبھی تو اس کی شروعات کرنی تھی تو کیوں نہ میں اپنی سالگرہ سے کروں۔
اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین نے انہیں بچے کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی جم جانے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ دو تین ہفتے رک جاتیں تو ان کی صحت کے لئے اچھا تھا
آپ کی راۓ