مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پرصرف تین اراکین پارلیمنٹ نے خراج عقیدت پیش کی ؛ کانگریس نے بھی مولانا آزاد کو فراموش کردیا

18 نومبر, 2018

نئی دہلی / رپورٹ 

بی جے پی او رکانگریس کے دونوں ہی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ مولانا آزاد کی130ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایوان پارلیمنٹ سے غائب رہے ہیں۔ چند دن قبل منعقدہ اس تقریب میں صرف تین اراکین پارلیمنٹ کی شرکت تنقید کے نشانے پر ہے۔

ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابولکلام آزاد ‘ جنھوں نے ائی ائی ٹی‘ ائی ائی ایم جیسے اداروں کا قیام میں لاتے ہوئے ہندوستان کو عصری تعلیم سے جوڑنے کاکام کیاتھا اور ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں بے شمار مضامین تحریر کئے ان کے خدمات کو بی جے پی او رکانگریس دونوں نے فراموش کردیا۔نہ تو وزیراعظم نریندر مودی اور نہ ہی ا ن کی کابینہ کا کوئی اہم رکن یہاں پرپہنچا ۔

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی‘ یوپی اے کی چیرپرسن سونیاگاندھی اور کانگریس کے اعلی قائدین بھی مولانا آزاد کو خراج پیش کرنے کے لئے ایوان پارلیمنٹ نہیں پہنچے۔

بی جے پی کاماضی تو اپنے بزرگوں کی قدر ومنزلت سے انحراف کا رہا ہے مگر کانگریس نے بھی اس مولانا آزاد کو فراموش کردیا جو پنڈت جواہرلال نہرو کی کابینہ میں ملک کے پہلے وزیرتعلیم مقرر کئے گئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter