پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا؛ نیوزی لینڈ نے پہلا ٹیسٹ 4 رنوں سے جیت لیا

19 نومبر, 2018

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4 رنز سے شکست دے دی، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے جانے والے 176 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب کو پاکستانی بلے بازوں نے مشکل بنا دیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اظہر علی 65 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 37 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان سے کیا تو امام الحق 27 رنز بنا کر پٹیل کا شکار بنے۔

اس کے فورا بعد ہی محمد حفیظ اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،انہیں سوڈی نے آؤٹ کیا، اس کے بعد آنے والے حارث سہیل بھی سوڈی کا ہی شکار بنے۔

پاکستان کی گرنے والی چوتھی وکٹ اسد شفیق کی تھی وہ 45 رنز بنا کر واگنر کا شکار بنے۔ بابر اعظم 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

سرفراز احمد 3 ، بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک دونوں کھلاڑی وکٹ پر موجود رہے۔

امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 139 رنز درکار تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter