بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر ایک شخص نے لال مرچ پھینک دی۔
میڈیار پورٹس کے مطابق دہلی سیکریٹریٹ میں چیمبر سے نکلتے ہوئے وزیراعلیٰ پر لال مرچ پائوڈر پھینکا گیا۔
اس موقع پر ہونے والی افراتفری میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا چشمہ بھی ٹوٹ گیا۔
پولیس نے وزیراعلیٰ پر مرچ پاؤڈر پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرچیں اروند کیجریوال کی آنکھ میں بھی چلی گئیں۔
آپ کی راۓ