دوسری شادی کے حق میں فیصلے دینے والی ملائیشین خاتون جج مقبول

22 نومبر, 2018

ملائیشیا میں دوسری شادی کے حق میں فیصلے دینے والی شریعت ہائی کورٹ کی خاتون جج مقبول ہوگئیں، برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )نے ملائیشیا کی جج نینی شُو شیدہ شمس الدین کو سال کی سو بااثر خواتین میں شامل کر لیاہے۔

واضح رہے کہ بی بی سی کی اس فہرست میں آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گیلارڈ اور ایک انیس سالہ شامی معذور مہاجر طالبہ نوجین مصطفیٰ بھی شامل ہیں،جولیا گیلارڈ نے بطور وزیراعظم خواتین اور بچیوں کے حقوق کے لیے بہت سارے اقدامات کیے تھے۔ جبکہ نوجین مصطفیٰ کیمپوں میں موجود معذوروں کے لیے مہم چلارہی ہیں۔

بیالیس سالہ نینی شُو شیدہ ملائیشیا میں ہائی کورٹ کی خواتین ججز میں سے ایک ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کی اجازت دینے سے قبل وہ بہت سے عوامل اور عناصر پر غور کرتی ہیں، اسلام میں ایک مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے اور یہ ملائیشیا میں بھی جائز ہے۔لیکن اسکے لیے بہت سی چیزیں بتائی گئی ہیں، شریعت لا ہمیشہ مردوں کی حمایت نہیں کرتا یہ زیادہ تر خواتین کے حقوق کوتحفظ دیتا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter