مولانا ہارون سلفی جمعیت اہل حدیث نیپال کی امارت کے اہل نہیں : سرپرست جمعیت مولانا عبد الخالق سلفی

27 نومبر, 2018

جدو کوہا دھنوشا 27 نومبر / نمائندہ کئیر خبر

موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے سابق امیر اور موجودہ کمیٹی کے سرپرست مولانا عبد الخالق کوثر سلفی نے اپنی کمیٹی کے موجودہ امیر مولانا ہارون سلفی کو نا اہل قرار دیتے ہویے کہا کہ اب قیامت کا انتظار کرنا چاہیے 

انہوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ دھنوشا اور بھوری کی میٹنگ میں اس لئے نہیں گیا کیونکہ وہ دستور کی خلاف ورزی میں مشغول ہیں بہوری میں عہدیداران کی میٹنگ بلائی گئی صرف بشمول امیر و ناظم سمیت 3 لوگوں کی حاضری اور پھر میٹنگ کا کینسل کر دیا جانا اپنے آپ میں ایک بے اعتمادی کے ماحول کی عکّاسی کرتا ہے 

انہوں نے کہا کہ دستور جمعیت مقدّم رہے گا ان کی من مانی نہیں چلنے دی جاےگی – انہوں نے سوال کیا کہ جب آپ کی مدت مارچ ٢٠١٩ میں پوری ہو رہی ہے تو آپ اپریل ٢٠١٩ میں عالمی کانفرنس کی بات کیسے کر سکتے ہیں ؟

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter