کٹھمنڈو یکم دسمبر / کئیر خبر
کیرئیر اس وقت اڑان بھرتا ہے جب صاحب کیرئیر کی صحیح رہنمائی ہو حوصلے سلامت ہوں یاس اور قنوط کے سایے اس کے ارد گرد پھیلنے نہ پاییں؛ سرکاری مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے پوری طرح تیار ہو ؛ قوم و ملت کے مقاصد کا حصول مطمح نظر بن جائے – آج یہ باتیں کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیریئر کاؤنسلنگ ورکشاپ میں مقررین اور ٹرینرس نے طلبہ کو خطاب کرتے ہویے کہیں
ورکشاپ کا آغاز برادرم ضیاء الدین خان کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ شروع ہوا اس سے قبل فاؤنڈیشن کے صدر نے پروگرام کےنظامت کی ذمہ داری خود سنبھالی اور مہمان خصوصی کے طور پر سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ رضوان انصاری کو بطور مہمان خصوصی اسٹیج پر دعوت دینے کے ساتھ ہلپنگ ہینڈس امریکہ کے کنٹری ڈائرکٹر سید خالد محسن ، سابق وزیر مملکت جناب ذاکر حسین ، ہسرا نیپال کے سی ای او ضیاء الدین خان ، عرفان پوکھریل ، انجینئر ریاض احمد ، ممبر پارلیامنٹ کلیلہ خان ، تاج محمد میاں، اردو اکیڈمی کے صدر جناب امتیاز وفا ، سفارت خانہ متحدہ عرب امارات کے مندوب ابراہیم انصاری اور قمرالحق کیئر فاؤنڈیشن کے نائب صدر انچارج امور خارجہ پروفیسر محمد رمضان میاں کو دعوت دی گئی
تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اسکے بعد فاؤنڈیشن کے نائب صدر محمد رمضان میاں نے سامعین کا بھر پور انداز میں استقبال کیا فاؤنڈیشن کے صدر نے پروگرام کےاغراض و مقاصد کو مختصر طور پر پیش کیا پہلے مقرر کے طور پر سابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ رضوان انصاری نے اپنے ولولہ انگیز انداز میں موضوع پر کھل کر روشنی ڈالی اور سامعین نے دل کھول کر سراہا اور تالیاں بجا کر ہمت افزائی کی ،خوب داد و تحسین حاصل کیا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سکریٹری مولانا عزیز الرحمن تربت مدنی نے تین منٹ کے وقفے میں پروگرام سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا پروگرام مسلم کمیونٹی کیلئے بالکل نیا ہے اور مسلسل کرتے رہنے کی ضرورت ہے
نیتا تاج محمد میاں نے پانچ منٹ مسلمانوں کے حالات پر روشنی ڈالی اسکے بعد سینچائی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر نور محمد خان نے ایک نہایت جامع مفصل پرزنٹیشن سے سول سروسز میں مسلمانوں اور دوسرے اقوام کا تقابلی جائزہ پیش کیا ہلپنگ ہینڈس امریکہ اور ہسرا نیپال کی ٹیم نے ایک معنی خیر انٹریکشن پروگرام بنام کامیابی کیا ہے؟ کے عنوان سے پیش کیا جس نے سامعین کو شروع سے آخر تک اپنے سحر میں باندھے رکھا اور گروپ ورک کے ذریعہ پروگرام کو نتیجہ خیر بنانے کا کام بخوبی انجام دیا اس ٹیم ورک میں انکا ساتھ نبھایا ضیاء الدین خان سی ای او ہسرا نیپال ، انجینئر ریاض احمد ، عرفان پوکھریل ، سابق وزیر جناب ذاکر حسین نے آدھے گھنٹے کا ہر مغز پرزنٹیشن دیا جسمیں نیپال میں مسلمانوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور مسائل کو حل کرنے اور مقاصد کے حصول کو لے کر چند نکات کی نشان دہی کی جس کو سامعین طلباء و طالبات نے تالیاں بجاکر موصوف کی باتوں کی تصدیق کی
بعدہ فاؤنڈیشن نے حج کے موقع پربمقام کشمیری جامع مسجد حاجیوں کو بھر پور طبی سہولت پہنچانے میں پیش پیش رہے اور گونا گوں خدمات کے لئے کیئر ہیلتھ سے متعلق مندرجہ ذیل ڈاکٹروں کو ٹوکن آف لو پیش کیا ڈاکٹر نہال اشرف انچارج کیئر ہیلتھ سمیتی ، ڈاکٹر جمال اشرف، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر وزیر دیوان ، ڈاکٹر منرل الحق ، ڈاکٹر یونس منصوری ساتھ ہی ساتھ حج کے موقعہ پر کیمپ کو لگانے میں کشمیری مسجد کی فراخ دلی اور تعاون کے لئے فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی کلمۂ تشکر پیش کیا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل عبد الصبور ندوی خازن انور شاہ ، سکریٹری سلام الدین میاں اور سکریٹری محمد عقیل کی کاوشیں لائق صد تحسین رہیں انتظام و انصرام نہایت عمدہ اور معیاری تھا مشارکین طلباء و طالبات کو سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا سب سے آخر میں پروگرام ہوسٹنگ کررہے صدر فاؤنڈیشن نے فاونڈیشن کے نائب صدر جناب سراج فاروقی کو مشارکین سے کلمۂ تشکر ادا کرنے اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کرنے کے لئے دعوت دیا اور محترم نے اس ذمہ داری کر بخوبی نبھایا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا
خیال رہے ٢٠٠ طلبہ و حاضرین نے پروگرام سے استفادہ کیا
آپ کی راۓ