مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے سرپرست اور امیر سے کچھ باتیں ..!ا
پرویز یعقوب مدنی
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کی جانب سے سرزمین نیپال میں منعقد ھونے والے پہلے عالمی کانفرنس کا دیدہ زیب اشتہار اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر گردش کرتا دیکھ کر دل میں کئی ایک خیالات یکے بعد دیگرے آتے گئے کہ
* کاش! ملت وجماعت کے یہ خدام وقت مقررہ پر انتخاب کے بعد کانفرنس کا انعقاد کرتے جس سے ملت میں انتشار وخلفشار کے علاوہ امن ویکجھتی خیر سگالی باھمی الفت ومحبت کا درس ملتا۔
* ميچی سے مھاکالی تک کے اکثر عوام کے دل کی آواز ھے کہ وقت پر انتخاب ھو کانفرنس نھیں پھر ارباب جمیعت کانفرنس کو مقدم اور انتخاب کو مؤخر کیوں کر رہے ہیں؟؟؟
* صحیح وقت پر انتخاب سے ملت و جماعت کا کونسا بڑا خسارہ ھورھا تھا جس کو آناً فاناً ملتوی کرکے کانفرنس کو مقدم کیا جارھا ھے؟؟؟
* تنظیم کو منظم کرنے میں بزرگوں نے خون پسینہ ایک کردیا تھا آج آپ یہ کون سا بھتر کام کر رھے ھیں کہ پورا ملک ایک طرف آپ چند حضرات ایک طرف؟
* دعوتی کام سے آپ اور آپ کے اعوان و انصار کو کس نے منع کیا ھے لیکن تنظیم کے اصول و ضوابط کی روشنی میں کریں۔
* آپ انتخاب کے بعد دعوتی کام کریں ان شاء اللہ کوئی آپ کی مخالفت نھیں کرے گا۔
* کیا ارباب جمعیت کی یہ من مانی جمعیت میں انتشار کی دعوت نھیں ھے ؟؟؟
* ابهي ماضی قریب میں تو آپ لوگوں نے چند گنے چنے لوگوں پر ایک معمولی سیمینار دارالحکومت نیپال میں کیا اور چھ ماہ بھی مکمل نھیں ھوئےعالمی کانفرنس کی تیاری میں لگ گئے کیا یہی ملت و جماعت کے حق میں سب سے زیادہ مفید ھے؟
* کیا کانفرنس کا انعقاد ھی آپ لوگوں کا مطمح نظر ھے؟؟؟
* کیا وہ دعوتی کام جو کاٹھمانڈو میں انجام پارھے تھے اور اب یکسر ختم ھو چکے ھیں ان کے احیاء سے ثواب نھیں ملے گا؟
* کیا آپ کو نھیں معلوم کہ ماضی میں عوام کے اختلاف سے حکومتوں کی کایا پلٹ گئی
* اور سب سے بڑی چیز کیا آپ لوگوں کو مرنا نھیں ھے اور مرنے کے بعد اللہ تعالی آپ سے سوال و جواب نھیں کرےگا؟
حرف آخر:
انتھائی ادب واحترام کے ساتھ میں گزارش کرونگا مرشد جمعیت اور اپنے ممدوح فضیلة الشيخ عبدالخالق السلفي رعاہ اللہ اور چچا ھارون صاحب امیر جمعیت سے کہ آپ دونوں حضرات سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلہ کا حل تلاش کریں
اور انتخاب کو ملتوی کرکے ملت و جماعت کو بانٹنے کا نھیں بلکہ کانفرنس کو ملتوی اور وقت مقررہ پر انتخاب کرا کر ملت وجماعت کی ڈوبتی کشتی کو روشن شاہراہ پر لانے کی سعی پیھم کریں الله ھم سب کی اصلاح فرمائے بھلائی کاکام کرنے اور بھلائی پر جمے رھنے کی توفیق دے ۔ آمین یارب العالمین۔ وما علینا الا البلاغ والتوفیق من الله تعالى
پرویز یعقوب مدنی
جامعہ سراج العلوم السلفیہ نیپال
موبائل نمبر 9803329443
آپ کی راۓ