فرانس بھر میں ایندھن کے نرخوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مختلف مقامات سے 731افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت تمام بڑے شہروں میں پیلی جیکٹ کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کے موقع پر توڑ پھوڑ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
پیرس میں سکیورٹی کے لیے 8ہزارپولیس اہلکار تعینات اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فورس تعینات ہے،اس مقصد کے درجن بھر بکتر بند گاڑیاں جمعہ کی شام پیرس پہنچادی گئی تھیں۔
ایفل ٹاور، شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر، کیفے اور زیر زمین ٹرین اسٹیشن بھی بند ہیں اور اسکولوں میں بھی تعطیل ہے۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہروں میں شریک 731افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
آپ کی راۓ