مودی نے پانچ ریاستوں میں شکست تسلیم کر لی؛ کانگریس کو راجستھان مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں واضح کامیابی

12 دسمبر, 2018

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں  میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔

بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔

مودی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’ عوام کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’ میں چھتیس گڑھ، مدھیا پردیش اور راجھستان کے لوگوں کا ہمیں ایک بار موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، بی جے پی حکومت نے ان ریاستوں کے عوام کی فلاح کے لئے انتھک محنت کی تھی۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی فیملی نے ریاست کے انتخابات کیلئے دن رات کام کیا، ہار جیت زندگی کا لازمی حصہ ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter