وزیراعلیٰ فون پر قتل کے احکامات دیتے پکڑے گئے

27 دسمبر, 2018

بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ ٹیلی فون پر قتل کےاحکامات دیتےہوئے پکڑےگئے،انہوں نے بعد میں وضاحت دیتےہوئے کہا کہ وہ جذبات میں تھے، ان کی زبان پھسل گئی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعت جنتادل سیکولر کے کارکن کی ہلاکت کےمعاملےپر ٹیلی فون پر بات کرتےہوئے کیمرے نے پکڑ لیا۔

وزیراعلی کرناٹکا کسی کو فون پر ہدایت دےرہے تھے کہ قاتلوں کو بےرحمی سے قتل کردو کوئی مسئلہ نہیںتاہم وڈیو منظرعام پر آنےسےوزیراعلی مشکل میں گھر گئے۔

وزیراعلیٰ دفترسے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیاہےوزیراعلیٰ کےمنہ سےنکلنےوالےالفاظ جذباتیت کانتیجہ تھے،احکامات نہیں تھے۔

اپوزیشن نے تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی ایساکرینگےتوقانون کی عملداری کیسےہوگی،۔۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter