بھارت میں غیرملکی ایئرلائنز کے تین طیارے جن میں سیکڑوں مسافر سوار تھے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔
بھارتی اخبار کے مطابق واقعہ 23 دسمبر کو اُس وقت پیش آیا جب ہالینڈ، تائیوان اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے دہلی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایک دوسرے کے قریب آگئے لیکن خود کار انتباہی نظام اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی مداخلت کے باعث طیارے فضا میں تصادم سے بچ گئے۔
حکام کے مطابق وقوعہ کے وقت امریکی ایئرلائن کاطیارہ افغانستان کے علاقے بگرام سے ہانگ کانگ ، ہالینڈ کی ایئرلائن کا مسافر طیارہ ایمسٹرڈیم سے بنکاک اور تائیوانی ایئرلائن کی پروازبنکاک سے ویانا جارہی تھی۔
بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو(اے اے آئی بی) نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ کی راۓ