سعودی عرب، 15 سال کے بچوں کی شادی ممنوع

11 جنوری, 2019

ریاض  11 جنوری2019ء) سعودی مجلس شوریٰ نے 15 برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی پر پابندی عائدکردی جبکہ 18برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کو خصوصی عدالت کی منظوری سے مشروط کردیا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزصدر شوریٰ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

معاون صدر شوریٰ ڈاکٹر یحیی ٰ الصمعان نے اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ شوریٰ نے اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کا نقطہ نظر سننے کے بعد ہی مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی نے ارکان شوریٰ کے اعتراضات اور خیالات سے مطلع ہونے کے بعد اپنی رپورٹ دیدی تھی۔ طے کیا گیا ہے کہ اگر 18برس سے کم عمر کا کوئی لڑکا یا لڑکی شادی کرنا چاہے تو ایسی صورت میں عام نکاح خواں انکا نکاح نہیں پڑھائے گا بلکہ خصوصی عدالت یا اس حوالے سے طے شدہ ضوابط کے مطابق قائم مقام ہی یہ کام انجام دے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter