دنیا کا "طاقتور ترین” گیمنگ لیپ ٹاپ سامنے آگیا

14 جنوری, 2019

دنیا کا سب سے ‘طاقتور’ گیمنگ لیپ ٹاپ جسے آپ جب دل کرے ڈیسک ٹاپ سی پی یو اور جی پی یو میں اپ گریڈ کرسکتے ہیں، یعنی اس کی ٹیکنالوجی کبھی پرانی نہیں ہوگی۔

یہ ہے ایلین وئیر ایریا 51 ایم، جو 8 کور انٹیل کور آئی 9۔9900 کے ڈیسک ٹاپ پراسیسر سے لیس ہے جبکہ اس میں نویڈیا آر ٹی ایکس 2080 موبائل گرافکس اور 144 ہرٹز اسکرین دی گئی ہے۔

اس لیپ ٹاپ کو لاس ویگاس کی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس کے دوران متعارف کرایا گیا۔

اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس اپ گریڈ ایب لیپ ٹاپ کو نئی ٹیکنالوجی سے لیس کرنا بہت آسان ہے مگر قیمت کے لحاظ سے سستا نہیں بلکہ 450 ڈالرز خرچ کرکے آر ٹی ایکس 2070 (گرافکس کارڈ)کو آر ٹی ایکس 2080 سے اپ گریڈ کراسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین جب دل کرے اس ڈیوائس کا پراسیسر، گرافکس کارڈز، اسٹوریج اور ریم کو بدل سکتے ہیں، بالکل کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح، جو اسے ایک منفرد لیپ ٹاپ بناتا ہے۔

یہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے متاثر ہے بلکہ پراسیسر کے لحاظ سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہی ہے، بس اس میں لیپ ٹاپ کی طرح بیٹری، اسکرین اور کی بورڈ بلٹ ان ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین خود آسانی سے جو کچھ بدلنا چاہیں، بدل سکیں گے اور مشین کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

اس لیپ ٹاپ کی بیٹری عام استعمال میں چند گھنٹے جبکہ مسلسل گیمز پر 45 منٹ تک کام کرسکتی ہے مگر کمپنی کے مطابق اس میں طیاروں میں لگائی جانے والی 90Wh بیٹری لگا سکتے ہیں جس کے لیے 180 واٹ کا چھوٹا ایڈپٹر بھی دستیاب ہوگا۔

اس میں 8 سے 64 جی بی ریم کا آپشن موجود ہیں جبکہ 256 جی بی سے 3 ٹی بی اسٹوریج آپشنز ہیں، اسی طرح ڈیوائس کی چوڑائی 17 انچ اور وزن ساڑھے 8 پونڈ ہے۔

اس لیپ ٹاپ کو گیمنگ کے دوران گرم ہونے سے بچانے کے لیے کرائیو ٹیک 2.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

اس لیپ ٹاپ کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ مختلف ممالک میں 21 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter