اس سے قبل شاہد آفریدی ٹی-20 کرکٹ میں 4000 رن اور300 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بنے تھے۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں کومیلا وکٹورینزکی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ آفرید ی اب تک 286 ٹی -20 میچوں میں 18.78 کی اوسط سے4057 رن ا سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9 نصف سنچریاں شامل ہیں، آل راؤنڈراب تک 21.99 کی اوسط سے 312 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوواور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ شاہد آفریدی اب تک 286 ٹی -20 میچوں میں33مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، جو اس فارمیٹ کے دیگر آل راؤنڈرزسے زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبرسابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو کا ہے، جنہوں نے 421 میچوں میں 30 مرتبہ ‘مین دی آف میچ’ کاایوارڈ جیتا۔ ایک اورویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ اب تک435 میچوں میں27 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں۔
سابق آسٹریلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن اب تک279میچوں میں28مرتبہ ‘مین آف دی میچ’ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈرشکیب الحسن اب تک281 میچوں میں 22مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں۔
آپ کی راۓ