طائف یونیورسٹی میں میوزک کلاسز کا اجراء ہو گیا

23 جنوری, 2019


طائف , 23جنوری 2019ء ) سعودی عرب واقعی بدل گیا ہے اور مزید بدل رہا ہے۔ حال ہی میں طائف کی سرکاری یونیورسٹی کی جانب سے ایسا شاندار اعلان کیا گیا ہے جسے سُن کر پہلے تو نوجوانوں کو یقین نہ آیا مگر پھر آہستہ آہستہ اعتبار ہو ہی گیا۔ طائف یونیورسٹی میں میوزک کی کلاسز شروع کی جا رہی ہیں جس میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ دیگر آلاتِ موسیقی کی سکھلائی بھی کرائی جائے گی۔یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ میوزک کلاسز کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوئے صرف چار دِن ہوئے ہیں مگر اس دوران سینکڑوں سٹوڈنٹس نے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔ اُمید ہے کہ اگلے چند دِنوں میں یہ تعداد ایک ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر جائے گی۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے گلوکاری اور میوزک کورسز کے اجراء کے اعلان کو نوجوان نسل کی جانب سے بھرپور پذیرائی مِلی ہے۔

یہ مملکت کا پہلا سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جس نے میوزک ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ میوزک سیشنز کا اہتمام پوئٹری اکیڈمی کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو شاعری، قلم نگاری اور میوزک کی ترویج کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کورسز کے دوران عود، وائلن، بربط اور دیگر آلاتِ موسیقی بجانے کی تربیت دی جائے گی۔ جبکہ اگلے ہفتے پیانو کی سکھلائی کے سبق بھی شروع کیے جائیں گے۔طائف یونیورسٹی سعودی مملکت کی وہ پہلی یونیورسٹی ہے جس کا اپنا میوزیکل بینڈ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ جو مملکت بھر میں منعقد ہونے والے ثقافتی اور علاقائی تقریبات میں یونیورسٹی کی نمائندگی بھی کرے گا۔ سوشل میڈیا پر سعودی نوجوانوں نے اس فیصلے کو مملکت میں تبدیلی کا ایک نیا اور خوشگوار جھونکا قرار دیا ہے جوسعودی عرب کو ایک اعتدال پسند معاشرہ بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter