ریاض(یکم مارچ 2019ء ) سعودی مملکت میں درجنوں شعبوں میں سعودائزیشن کا نفاذ ہو چکا ہے جس کے لاکھوں غیر مْلکی ملازمتوں سے فارغ ہو کر اپنے وطن کو روانہ ہو چکے ہیں اور اْن کی جگہسعودی نوجوان بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کے مطابق جن شعبوں میں سعودائزیشن کا نفاذ ہوا ہے،اْن میں نگرانی کی خاطر ہزاروں انسپکٹرز چھاپے مار رہے ہیں۔جن مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی ہے، اْن کے مالکان پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ وزیر برائے وزارت محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی کی جانب سے تازہ ترین اعلان کیا گیا ہے کہ مزید شعبوں اور سعودائزیشن کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ ان میں ہوٹلز، سیاحتی ادارے، پرائیویٹ انجمنیں، بازار اور تجارتی مراکز شامل ہیں۔وزارت کے مطابق جو اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کی جا رہی ہیں ان میں چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور ، ویٹرز ، سنٹرل سیکیورٹی عملہ، ڈیٹا آپریٹر، دفتری کلرک، سیکریٹری ، خدمات عامہ کا انچارج، روم سروس انچارج، امن و سلامتی، اصلاح و مرمت کا انچارج، ڈیوٹی انچارج، سیاحتی پروگراموں کے انچارج، استقبال دفاتر کا انچارج، لیبر انچارج، کلرک انچارج، مارکیٹنگ اینڈ سیلز کا نمائندہ، افرادی قوت کا انچارج، پرچیزر، اکاؤنٹنٹ، سلامتی امور کے ٹیکنیشن، انسانی وسائل کا ماہر، مارکیٹنگ کے نمائندگان وغیرہ شامل ہیں۔
سعودی شماریاتی دارے کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میںسعودی باشندوں میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہونے لگی ہے۔ 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران بے روزگار سعودیوں کی شرح 12.9فیصد سے گھٹ کر 12.8 فیصد پر آ گئی۔ 2018ء کی دوسری سہ ماہی میں سعودیہ کی کُل افرادی قوت میں حصّہ 56.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، جو تیسری سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 56.4 فیصد پر جا پہنچا۔جبکہ سعودی خواتین میں روزگار کی شرح 19.6فیصد سے بڑھ کر 19.7 فیصد پر پہنچ گئی۔ اس طرح سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی دُوسری سہ ماہی میں نوٹ کی گئی شرح 31.1 فیصد سے گھٹ کر تیسری سہ ماہی میں 30.9 فیصد پر سمٹ گئی۔ 2018ء کی تیسری سہ ماہی کے دورانسعودی ملازمین کی مجموعی گنتی 3,109,987 پر جا پہنچی۔تیسری سہ ماہی کے دوران غیر مْلکی خواتین ملازمین کی گنتی بڑھ کر 9,696 پر جا پہنچی
آپ کی راۓ