شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی

1 مارچ, 2019
شارجہ(ایکم مارچ 2019ء ) شارجہ میں سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کی شامت آ گئی ہے۔ جو لوگ اپنے گھر کے باہر پارکنگ کے لیے غیر مخصوص مقامات پر گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں، پولیس کی جانب سے اُن کی گاڑیاں ضبط کرنے کے علاوہ جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سال 2018ء کے دوران اس نوعیت کی ٹریفک خلاف ورزی پر تین ہزار سے گاڑیاں ضبط کی گئیں۔تاہم پولیس کی جانب سے ایک اچھا کام یہ کیا جا رہا ہے کہ یہ گاڑیاں مخصوص احاطے میں رکھنے کے بجائے گاڑی کے مالک کے گھر کے قریب ہی رکھی گئی ہے، تاہم ان گاڑیوں میں GPS ٹریکرز انسٹال کیے گے ہیں تاکہ مالک اس ضبط شُدہ گاڑی کو استعمال کرنے کی خاطر وہاں سے ہٹانے کی کوشش نہ کرے۔ شارجہ پولیس کے میڈیا اور آگاہی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر عبدالرحمان خاطر نے بتایا کہ گاڑی کے مالک کو اس ضبط شُدہ گاڑی کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا، اس کے بعد ہی وہ گاڑی کو استعمال میں لا سکے گا۔
البتہ گاڑی کے مالک سے GPS ٹریکنگ ڈیوائس کی تنصیب کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔ نئی سکیم کے تحت ضبط شُدہ گاڑی مالک اپنی رہائش گاہ سے 200 میٹر سے دُور نہیں لے جا سکتا۔ اگر کوئی مالک ایسا کرے گا تو ٹریکنگ سسٹم پولیس کو سگنل بھیج دے گا، اس صورت میں مالک پر عائد شُدہ جرمانہ دُگنا ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ پولیس کار پر سے لائسنس پلیٹ بھی ہٹا دے گی اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر امارات بھر میں سرکولیٹ کروادے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter