ریاض(3 مارچ 2019ء ) ممتاز سعودی عالم شیخ عبداللہ المنیع کا کہنا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے روزوں کی تعداد گنتی ہو گی۔ جبکہ شعبان کا مہینہ 30 دِن کا ہو گا۔ سعودی عالم عبداللہ المنیع سعودی عالم کے ممتاز علماء کے بورڈ کے رُکن اور شاہی ایوان کے مشیر بھی ہیں۔ اُنہوں نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ وہ 1415ھ سے ہر سال عربی کیلنڈر وضع کر کے اُس میں ہر مہینے چاند کی رویت اور انتہا کی نشاندہی کرتے ہیں۔شیخ المنیع کے مطابق اس بار رمضان کے روزوں کا آغاز 6 مئی 2019ء بروز پیر سے ہو گا جبکہ ان کا اختتام 3 جُون 2019ء بروز پیر ہو گا۔ اس طرح مملکت میں عید الفطر 4 جُون 2019ء بروز منگل کو ہو گی۔ یوں اس بار روزے 29 ہوں گے۔ واضح رہے کہ شیخ عبداللہ المنیع اپنے فتاویٰ کی وجہ سے مملکت سے باہر بھی عالمِ اسلام میں جانی پہچانی شخصیت ہیں۔
اُنہوں نے اس سے قبل اپنے ایک فتوے میں کہا تھا کہ کسی بھی زندہ کافر کو دوزخی قرار دینا اسلام کی رُو سے جائز نہیں ہے۔
اسی طرح کسی زندہ مسلمان کو جنتی کہنا بھی جائز نہیں۔کیونکہ ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ کیونکہ اللہ جب چاہتا ہے کسی انتہائی گناہ گار اور کافر کو پل بھر میں ایمان کی حرارت سے نواز دیتا ہے جبکہ کسی بڑے پرہیزگار سے بھی اس کے آخری وقت میں ایسے کبیرہ گناہ کروا دیتا ہے جن کے باعث اس سے جنت کی رحمت دُور ہو جاتی ہے۔اس پروگرام کے دوران کسی نے اْن سے دریافت کیا تھا کہ اگر کوئی مسلمان کسی زندہ کافر کو اسلام سے دُوری کی بناء پر کافر قرار دے یا کسی مسلمان کو اُس کی بدکرداری اور دِینی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کے باعث گمراہ اور دوزخی قرار دے، تو شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے۔تو اس پر شیخ المنیع نے کہا اللہ کی قسم یہ جائز نہیں۔کسی مسلمان یا کافر کے بارے میں اس طرح کا بیان دیان کسی صورت بھی جائز نہیں۔کیونکہ رسول کریمؐ کا ارشاد ہے کہ ایک انسان اہلِ جنت جیسے کام کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان بالشت بھر فاصلہ نہیں رہ جاتا مگر اس پر نوشتہ تقدیر غالب آجاتا ہے اور وہ دوزخیوں جیسے کام کرنے لگتا ہے اور اس (دوزخ) میں داخل ہوجاتا ہے جبکہ ایک انسان اہل دوزخ جیسے کام کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان بالشت بھر فاصلہ رہ جاتا ہے مگر اس پر نوشتہ تقدیر صادق آجاتا ہے اور وہ اہل جنت جیسے کام کرکے جنت میں چلا جاتا ہے۔اس لیے ہمیں خدائی اختیار کے معاملات میں دخل دے کر خود کو گناہ گار نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ جب چاہے کسی کی کفر یا ایمان کی حالت بدل دے۔
آپ کی راۓ