سعودی مملکت میں ٹڈیوں کی مہنگے داموں خریداری عروج پر پہنچ گئی

5 مارچ, 2019

ریاض(5 مارچ 2019ء) سعودی عرب میں آج کل آن لائن مارکیٹ میں زندہ ٹڈیوں کی خرید و فروخت زوروں پر ہے۔ اس وقت زندہ ٹڈیوں کی تھیلی 300ریال تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔ سعودی ٹڈیوں کو خشکی کا جھینگا قرار دیتے ہیں۔ مگر خشکی کا یہ جھینگا اس وقت سمندری جھینگے سے بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ آن لائن ٹڈیاں فروخت کرنے والے گاہک کو ٹڈیوں کی تھیلی کی ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دے رہے ہیں۔ساتھ میں تھیلی میں موجود تمام ٹڈیوں کے زندہ ہونے کی ضمانت بھی دی جاتی ہے۔ اگر تھیلی میں موجود چند ٹڈیاں بھی مُردہ پائی جائیں تو گاہک اُنہیں واپس کروا کر اُن کی جگہ زندہ ٹڈیاں حاصل کر سکتا ہے۔ حالانکہ سعودی وزارت زراعت اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے متعدد بار وارننگ دی جا چکی ہے کہ سعودی عرب میں پائی جانے والی ٹڈیاں کھانے کے لیے انتہائی مضر ہیں کیونکہ ان کے خاتمے کے لیے ان پر جو سپرے کیا جاتا ہے وہ انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہیں۔

سعودی عرب میں صحرائی ٹڈیاں افریقہ سے ہجرت کر کے مملکت آتی ہیں۔ کئی مقامات پر ان پر سپرے کیا جاتا ہے، جس کے باعث ان کی لاکھوں کی تعداد راستے میں ہی دم توڑ جاتی ہے اورجو بچ جاتی ہیں، اُن پر زہریلے اسپرے کے مضر اثرات موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یقینا ٹڈیوں میں پروٹین بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے استعمال سے جوڑوں کے درد سے بھی افاقہ ہوتا ہے اور کینسر کے مرض میں بھی مفید ہے، لیکن ان پر جو سپرے کیا جاتا ہے، اس کے باعث یہ سُود مند ہونے کی بجائے اُلٹا انسانی صحت کے لیے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter